Thursday, 28 November 2024


پشاورمیں بھی کوروناویکسی نیشن کی تقریب

پشاور: کراچی اور اسلام آباد کی طرح پشاور میں بھی کورونا ویکسی نیشن کی تقریب ہوئی ۔

جس کاافتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کیا۔افتتاحی تقریب میں نصیر اللہ بابر ہسپتال کے ڈاکٹر کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو ابتدائی طور پر 16 ہزار ویکسین موصول ہوئی، ویکسین صوبے کے 8 اضلاع میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی، ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہےمحمود خان نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز بشمول ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس اور دیگر عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

ویکسین کی فراہمی پر وفاقی حکومت اور وزیراعظم کے مشکور ہیں، ویکسین فراہمی پر دوست ملک چین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، ویکسین وباء سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔

Share this article

Leave a comment