Thursday, 28 November 2024


داؤدیونیورسٹی میں مرحلےوار فزیکل امتحانات کاآغاز

کراچی : داؤدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کےزیراہتمام بیچلر آف آرکیٹیکچراور بیچلر آف انجینئرنگ کےمڈسیمسٹرکےفزیکل امتحانات کےپہلے مرحلےکاآغازآج سےہوگیاہے.

فزیکل امتحانات کےپہلےمرحلے میں 13فروری تک بیچ 2019 اور بیچ فال 2019کےامتحانات لئے جائیں گے.جبکہ 15 فروری سےبیچ 2018اوربیچ فال 2020کےمڈ سمسٹر اور ایم ایس /پی ایچ ڈی کےفائنل سمسٹرامتحانات لئےجائیں گے.22فروری سے تمام بیچزکالیبارٹری ورک لیاجائےگا. 

اس موقع پر وائس چانسلرفیض اللہ عباسی, پرو وائس چانسلر ڈاکٹرعبدالوحیدبھٹو, ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر ذیشان علی میمن اوررجسٹرار سیدعلی شاہ نےامتحانی مراکزکادورہ کیا اور امتحانی مراکزمیں تمام ایس اوپیزپرپر عمل درآمدبنانےکےلئے انتظامات کاجائزہ لیا. 

اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹرفیض اللہ عباسی کاکہناہے کہ کورونا وائرس نےتعلیمی سلسلےکومفلوج کرکے رکھدیا تھا تاہم فیکلٹی ممبران اورانتظامی عملےکی انتھک محنت اور لگن سےہم اس قابل ہوئےکہ مہلک وائرس کےدوران تمام ایس اوپیزکےتحت امتحانات لےسکیں. 

انہوں نےمزیدکہاکہ ہمیں فزیکل امتحانات دینےوالے پرعزم اورباہمت طلبا کوبھی سراہنا چاہیئے جو تعلیمی سرگرمیوں کےفروغ میں سب سے آگے ہے. 

Share this article

Leave a comment