Friday, 29 November 2024


تعلیمی معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا, سعیدغنی

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کاکہناہےکہ تعلیمی معیاراور تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی کاموں میں کوئی سمجھوتانہیں کیاجائےگا

تفصیلات کےمطابق وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نےآج ملیرسے منتخب ہونےوالےسندھ اسمبلی کےرکن محمودعالم جاموٹ سےملاقات کی.ملاقات کے دوران محمودعالم جاموٹ نےصوبائی وزیرکواپنےعلاقےکےاسکولزکےحوالےسےآگاہ کیا. 

اس موقع پروزیرتعلیم سندھ سعید غنی کاکہناتھاکہ کوروناوباکی وجہ سےجو تعلیمی نقصان ہواہے ہم غیرمعمولی اقدامات کرکےجلدہی چیزوں کومعمول پرلایاجائےگا.

انہوں نےمزیدبتایا کہ تعلیم کےمعیاراورتعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی کاموں کےمعیارپرسمجھوتہ نہیں کیاجائےگامیں خوداسکول ایجوکیشن ورکس اورکالجزکادورہ کرونگا میرےمحکمہ کےکوئی بھی افسرکسی بھی افسرکی وجہ سےرکاوٹ بناتواسکےخلاف کارروائی ہوگی. 

اس موقع پرسیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمدبخش ناریجو سیکریٹرکالجزخالدحیدرشاہ ودیگرموجودتھے.

Share this article

Leave a comment