Thursday, 28 November 2024


پاکستانی طالبہ زارا نعیم نےعالمی سطح پر"اے سی سی اے"کےامتحان میں نیاریکارڈ قائم کردیا

لاہور: پاکستانی طالبہ زارا نعیم نےعالمی سطح پرگلوبل پروفیشنل اکاؤنٹنسی میں نیاریکارڈ قائم کردیا۔

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے گلوبل پروفیشنل اکاؤنٹنسی کے امتحان میں پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے میں ٹاپ کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی اے سی سی اے کی طالبہ زارا نعیم نے دسمبر 2020 میں منعقد ہونے والے اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور عالمی ریکارڈ بنایا۔

مذکورہ امتحان میں تقریباً 179 ممالک کے 5لاکھ 27 ہزار سے زائد طلبہ نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس امتحان میں حصہ لیا، اکاؤنٹنس کے شعبے میں اے سی سی اے کی کوالیفکیشن کو دنیا کے 179 ممالک میں عالمی معیار تصور کیا جاتا ہے

زارا نے اپنی اِس کامیابی کا سہرا والد کے سر سجایا اور کہا کہ والد نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی، زارا ’اے سی سی اے‘ کی رکن بننے کے بعد خود اپنی کنسلٹنسی فرم قائم کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔

Image

انکامزیدکہنا تھا کہ اِس امتحان کو پاس کرنے کے بعد دنیا بھر میں لوگوں کیلیے انتہائی پر وقار اور تسلی بخش کیرئیر کے مواقعوں کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے انسٹاگرام صارفین کو مبارکباد اور حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

 

Share this article

Leave a comment