Thursday, 28 November 2024


ری پبلک آف یمن کے سفیر محمد موطہار الاشابی نےنمل کادورہ کیا

اسلام آباد: ری پبلک آف یمن کے سفیر محمد موطہار الاشابی نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کا دورہ کیا اور ریکٹر میجر جنرل (ر) محمد جعفر سے ملاقات کی۔

ریکٹر نمل نے انہیں نمل یونیورسٹی اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول طلباء کیلئے ایکسچینج پروگرامز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر نے کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں نمل کے کردار کو سراہا اور ریکٹر نمل کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

Share this article

Leave a comment