Friday, 29 November 2024


سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں 18 ملازمین کواگلےگریڈ میں ترقی

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں 18 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔

اس سلسلے میںگذشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے شرکت کی اور ترقی حاصل کرنے والے ملازمین میں تقرر نامے تقسیم کیے۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملازم کی ترقی اس کا قانونی حق ہے جو اسے بروقت ملنا چاہیے۔ اگر ملازم کو حق ملے گا تو وہ ادارے کی ترقی کیلئے بھی دل و لگن سے کام کرے گا۔ اس ادارے میں تمام لوگ اپنی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں ماہر ہیں اور وہ نظم و ضبط کے پابند ہیں۔

ایس ایم آئی یو میں نئے کیفےٹیریاکاافتتاح

انہوں نے ترقی حاصل کرنے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ روحانی طور پر اس ادارے سے وابستہ ہوکر کام کریں خودکوباصلاحیت بنائیں اور اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں تاکہ آپ کی شخصیت کو آپ کے پیشہ کے حوالے سے پہچانا جائے۔

ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے مزید کہا کہ اپنے کیریئر کو صرف ریٹائرمینٹ تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ اپنے کیریئرکو ایسا بنانا چاہیے جس سے زندگی بھر دوسروں کی بھی خدمت کی جاسکے۔

ترقی حاصل کرنے والے ملازمین میں چھ سپرینٹینڈنٹ کو گریڈ 17 ، دس آفس اسسٹنٹ گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں اور دو افس کلرکس کو گریڈ 8 میں سے گریڈ گیارہ میں ترقی دی گئی۔اس موقع پر ملازمین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کا شکریہ ادا کیا۔

Share this article

Leave a comment