Friday, 29 November 2024


پی ایس ایل6: کراچی پولیس نےسیکورٹی پلان مرتب کرلیا

کراچی: کراچی پولیس نے آج سے شروع ہونے والےمیچزکے سلسلے میں سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی زیرصدارت اجلاس میں حتمی پلان تشکیل دیاگیا

اجلاس میںکمانڈنٹ ایس ایس یو ڈاکٹر فرخ علی، ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد، فوج، رینجرز اور پولیس سمیت پی سی بی کے سینئر افسران سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

کر اچی پولیس کےمجموعی طورپر 5000 سے زائد اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ سیکیورٹی ڈویژن کے 2500 اہلکار بشمول 1070 ایس ایس یو کمانڈوز، ٹریفک پولیس، ریپڈ رسپانس فورس، اسپیشل برانچ اور ضلعی پولیس کے اہلکار دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ائرپورٹ، روٹس، پریکٹس گراؤنڈ، پارکنگز، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے کہا کہ حساس مقامات پرماہر نشانہ باز بھی تعینات کئے جائیں گے اور اسٹیڈیم کے اطراف امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پر ایک خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی تعینات کی جائے گی، فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment