Thursday, 28 November 2024


تنقید کےباوجودواٹس ایپ کی پالیسی برقراررکھنےکافیصلہ

مانیٹرنگ ڈیسک : فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے شدید تنقید کے باجود متنازع پرائیویسی پالیسی کو نافذکرنےکا اعلان کیا ہے۔

واٹس ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کوہی نافذکرےگی تاہم اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو متنازع پرائیویسی پالیسی پڑھنے کی اجازت دی جائے گی ساتھ ہی صارفین کو اضافی معلومات فراہم کرنے والا بینر بھی دکھایا جائے گا۔

 واٹس ایپ کی نئی پالیسی متعارف

تاہم اب واٹس ایپ کے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی کے بارے میں آگاہ کرنے کے انداز میں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے شدید تنقید کے بعد اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے نفاذ کو مئی تک مؤخر کیا تھا۔

واٹس ایپ کی نئی پالیسی کےحوالےسے وضاحت

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کہ کمپنی صارفین کو میسجنگ پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھنے کے لیے اپ ڈیٹس کا جائزہ لینے اور اسے قبول کرنے سے متعلق یاد دہانی کروانے کا سلسلہ شروع کرے گی۔

واٹس ایپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صارفین کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کے ساتھ مزید معلومات شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔

نئی پرائیویسی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی محدود ذاتی معلومات کو فیس بک اور دیگر گروپس کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment