Thursday, 28 November 2024


یکم مارچ سےتمام اسکولزمعمول کےمطابق کُھل جائیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےاسکول کھولنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تمام اسکولزیکم مارچ سے 5دن کلاسزکے معمول پر واپس چلے جائیں گے۔

انکا کہنا تھاکہ کورونا کے باعث ایسے اسکولوں میں جہاں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھائےجارہے تھے۔

اس پرپابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہوجائے گا اوریکم مارچ سےتمام کلاسز معمول کے مطابق ہفتے میں 5 روز میں ہوگی ۔

 واضح رہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام تجارتی و تعلیمی اداروں کو بند یا محدود کر دیا گیا تھا تاہم یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کی گئی تھیں اور حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا تھا۔

جس میں کلاسوں کو چھوٹے گروپس میں تقسیم کردیا گیا تھا اب یکم مارچ سے تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق آ جائیں گی۔

Share this article

Leave a comment