Thursday, 28 November 2024


قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں قومی ہیروعلی سدپارہ کےلئےشمع روشن

گلگت بلتستان: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعمیر نیو اکیڈمک بلاک ٹو کو قومی ہیرو علی سدپارہ کے نام سے منسوب کردیاگیا۔

اس حوالے سےعلی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کے نام شمع روشن کرنے کے حوالے سے یونیورسٹی میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے نیواکیڈمک بلاک ٹو کو قومی ہیرو کے نام کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہاکہ ملک عزیز کے نام کوروشن کرنے کے لیے مرحوم علی سدپارہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔وائس چانسلر نے کہاکہ قومی ہیرو نے ملک عزیز کے سبز ہلالی پرچم کو لہرانے کے لیے اپنی جان قربان کی ہے۔ان کانام تاقیامت زندہ رہے گا۔

انہوںنے مزیدکہاکہ بلڈنگ کو ان کے نام کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے طلبہ وطالبات کو اس قومی ہیرو کے حوالے سے پتہ چلے او ر ان کی زندگی سے پیغام لیتے ہوئے طلبا علم وتحقیق کے میدان میں ان کی طرح نمایاں کارنامے سرانجام دیے سکیں۔

ان خیالات کا اظہارسےانہوں نے کہاکہ علی سدپارہ کی زندگی سے ہمیں یہ پیغام ملتاہے کہ اپنے خواب اور منزل کے حصول کے لیے اگر موت کو بھی گلے لگاناپڑے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔لہذا نوجوان بلخصوص طلبہ وطالبات علمی میدان میں نمایاں کارنامہ انجام دینے کو اپنا ہدف بنائیں اوراس ہدف کے حصول کے لیے بھرپور محنت کریں۔

وائس چانسلر نے کہاکہ نیواکیڈمک بلاک ٹو کے تعمیراتی کام مکمل ہونے پر بلڈنگ میں علی سدپارہ کاتصویر اور نام کی تختی بھی نسب کیاجائے گا۔تاکہ یونیورسٹی کے طلبا کے لیے قومی ہیرو کا نام حوصلہ اور عزم وہدف کے حصول سے متعلق ہمت فراہم کرتا رہے۔

Share this article

Leave a comment