Friday, 29 November 2024


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کیخلاف مقدمے درج کیئے جانے کی مذمت کی ہے ۔

ایمز ٹی وی ( نیشنل ) رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا ۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حقائق بیان کرنے پر الطاف حسین کیخلاف مقدمے درج کئے جارہے ہیں ۔ حقائق پر سنجیدگی سے غور کرنے کی بجائے ریاستی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے پیپلزپارٹی کی حکومت کے رویے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات سے قیادت کو ڈرایا نہیں جاسکتا ۔ جبکہ مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد سے بھی نہیں روکا جاسکتا ۔ سماء

Share this article

Leave a comment