Thursday, 28 November 2024


بلوچستان کےطلبہ کےلئےایچ ایس سی کی جانب سےنئی پیشکش

اسلام آباد:ایچ ای سی نےحصول تعلیم کےخواہشمندطلباسےدرخواستیں مانگ لیں۔

بلوچستان کے طلبہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نےملکی اور غیرملکی اداروں میں حصول تعلیم کے سلسلے میں  ایل ایل ایم،ایل ایل بی اور پی ایچ ڈی کے وظائف کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔

انڈیجنس ایل ایل بی (5سال)، انڈیجنس ایل ایل ایم، فارن ایل ایل ایم اور فارن پی ایچ ڈی کیلئے بلوچستان کے ڈومیسائل یا لوکل سرٹیفکیٹ کے حامل طلبہ وظائف کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

متعلقہ کیٹگری کیلئے اہلیت کے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے طلبہ ایچ ای سی کی آن لائن پورٹل hec.gov.pk کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

امیدواروں کیلئے ضروری ہو گا کہ انہوں نے رجحان ٹیسٹ میں50 فیصد نمبر (مجموعی ٹیسٹ اسکور) حاصل کئے ہوں۔ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد ایل ایل بی کے لئے 25 سال، ایل ایل ایم کے لئے 30 سال اور پی ایچ ڈی کے لئے 35 سال ہے ۔ایل ایل بی کی تعلیم کیلئے ضروری ہے کہ امیدواروں نے 12 سالہ تعلیم انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان میں کم ازکم 50فیصد مارکس کے ساتھ مکمل کر رکھی ہو۔

ایل ایل ایم او رپی ایچ ڈی کیلئے لازمی ہوگا کہ امیدواروں نے ایچ ای سی کے تسلیم شدہ ڈگری جاری کرنے والے اداروں سے بالترتیب ایل ایل بی اور ایل ایل ایم مکمل کر رکھا ہو اور بیچلر ڈگری میں کم ازکم 50فیصدمارکس حاصل کئے ہوں۔50سے 20فیصد تک وظائف اگست 2016 میں کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکے سے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے لئے مخصوص ہیں، جو امیدوار پہلے سے ملازمت کر رہے ہیں ان کا قانون کے متعلقہ شعبے سے ہونا ضروری ہو گا۔

انہیں این او سی فراہم کرنا ہوگا اور اپنے متعلقہ ادارے سے تدریسی رخصت لینی ہو گی۔

غیرملکی وظائف کے امیدواروں کو اپنے انتخاب کے بعد کیو ایس رینکنگ کے مطابق چوٹی کی 500 یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیٹر فراہم کرنے ہوں گے ۔

Share this article

Leave a comment