Thursday, 28 November 2024


بی کام پرائیوٹ کےرجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی:  جامعہ کراچی نےبی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی کام کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 17 مارچ2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 4500 روپے فیس کے ساتھ 17 مارچ2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر ہی واقع ایکسٹرنل یونٹ کاؤنٹرنمبر03 سے تصدیق کرانے کے بعد سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment