Thursday, 28 November 2024


وزیراعظم پاکستان عمران خان کے" ڈیجیٹل پاکستان"کےوژن کی تکمیل کےلئےمفاہمتی یاداشت پردستخط

اسلام آباد :وفاقی وزارت تعلیم نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے " ڈیجیٹل پاکستان" کے وژن کی تکمیل کےلئےمفاہمتی یاداشت پردستخط کردیا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے " ڈیجیٹل پاکستان" کے وژن کی تکمیل اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکی ہدایت پر اسلام آباد کے تمام اسکولز کو ڈیجیٹل اسکولز میں بدلنے کے لئے آج وفاقی نظامت تعلیمات، گوگل اور ٹیک ویلی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے۔

Image

پہلے مرحلے میں ٹیک ویلی اسلام آباد کے 200 اسکولز ( میل اینڈ فی میل) میں کلاوڈ بیسڈ انفراسٹرکچر پر مبنی گوگل ورک سپیس کو اسکولوں میں تعینات کرے گی جبکہ گوگل اسکولوں کو فاصلاتی تعلیم کے لئے ٹولز مہیا کرے گا اور ساتھ ہی کروم بکس مہیا کی جائیں گی۔

Image

دوسرے مرحلے میں تمام اساتذہ کو ان ٹولز کے استعمال اور اس سے استفادہ کرنے کے لئے ورچوئل ٹریننگ دی جائے گی۔ وفاقی وزارت تعلیم کے اس اقدام کا مقصد اساتذہ اور طلبہ کی پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کو یقینی بنانا ہے۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ قمرنے وفاقی وزارت تعلیم کے اس اقدام کو تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔

Image

انہوں نے کہا روایتی طریقہ تعلیم کو ڈیجیٹل لرننگ میں بدلنا عصر حاضر کاضروری تقاضا تھا اور اس فلیگ شپ پراجیکٹ سے وزیر اعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کی تکمیل کی گئی ہے۔

Image

وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان نے اس موقع پر کہا کووڈ نے جہاں نظام زندگی کو ہلا کر رکھ دیا وہیں شعبہ تعلیم کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا جتنا جلدی ممکن ہو ہمیں نئی ٹیکنالوجیز کو اپنا کر ' نیو نارمل ' کو اختیار کرنا ہوگا۔

 

Share this article

Leave a comment