Thursday, 28 November 2024


پہلی سےآٹھویں جماعت تک طلباوطالبات کواگلی جماعتوں میں پروموٹ کردیا گیا

مظفر آباد:آزادکشمیر میں تعلیمی اداروں کی بندش کےباعث پہلی سےآٹھویں جماعت تک تمام طلباوطالبات کواگلی جماعتوں میں پروموٹ کردیا گیا ہے۔

محکمہ سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم آزاد کشمیر نے طلبا کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث سالانہ امتحانات کیلئے ناسازگار حالات کی بنا پر طلبہ کو کامیاب قراردےدیا گیا۔

محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ کلاسز باقاعدہ شروع ہونے تک طلبا و طالبات اگلی جماعتوں کی کتب خرید کر اپنے طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں۔

Share this article

Leave a comment