Thursday, 28 November 2024


ہفتےمیں دودن کام کاج کی بندش کی پابندی ختم کردی گئی

اسلام آباد: این سی او سی نے ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی پابندی بھی اٹھا لی ۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ملک بھرمیں اب ہفتے میں دو کی بجائے ایک دن کا لاک ڈاؤن ہوگا، ہفتے میں دو دن کام کاج کی بندش کی پابندی ختم کردی گئی اور اب ایک دن کاروبار بند رہیں گے۔

این سی او سی نے دفاتر میں نصف حاضری کی شرط ختم کرکے مکمل حاضری کی اجازت دیدی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی پابندی بھی اٹھا لی گئی۔ اب پبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد کی بجائے ستر فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح غیر رابطے والے سلیکٹڈ کھیلوں کی اجازت ہو گی۔ ان ڈور جمز صرف ویکسی نیٹڈ لوگوں کے لئے کھل سکیں گے۔ پبلک سیکٹر کے تمام ملازمین تیس جون تک کورونا ویکسینیشن کرانے کے پابند ہوں گے۔

Share this article

Leave a comment