Thursday, 28 November 2024


جناح سندھمیڈیکل یونیورسٹی اورپنک پاکستان ٹرسٹ کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن اورپنک پاکستان ٹرسٹ کے درمیان 15 جون2021کوپاکستان کے سرکاری صحت کے مراکز میں نئی طرز پر بنیادی صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے مقصد سے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

پنک پاکستان ٹرسٹ کی صدر ڈاکٹر زبیدہ قاضی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے وائس چانسلر آفس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے اس تقریب میں اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا۔

اس مفاہمتی یادداشت کے تحت جے ایس ایم یو کا انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن پنک پاکستان ٹرسٹ کے ساتھ مل کر بیسک ہیلتھ یونٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے طبی عملے کی تربیت کرے گا تاکہ صحت کی بنیادی سہولیات عوام تک باآسانی پہنچائی جا سکیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وائس چانسلر سید محمد طارق رفیع نے انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن کی سربراہ پروفیسر ماری اینڈریڈز اور انکی ٹیم کی اس کوشش کو سراہا اور انہیں اس مقصد میں کامیابی کے لیے یوقنیورسٹی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر پنک پاکستان کے ٹرسٹی ابراہیم ساجد ملک اور رضاکار مس مفرہ ملک بھی موجود تھے۔ صدر پنک پاکستان ڈاکٹر زبیدہ قاضی نے بات کرتے ہوئے اپنے ادارے کی جانب سے ہیلتھ کیئر میں بہتری لانے کے لیے کاوشوں کو بیان کیا۔

مفاہمتی یادداشت کی تقریب میں پرنسپل ایس ایم سی پروفیسر غلام سرور قریشی، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی چیئر پرسن پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ ، انسٹی ٹیوٹ آف فیملی میڈیسن کی ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر تابندہ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ امبرین، ڈاکٹر فوزیہ، اور لیکچرر ڈاکٹر صدف بدیع الزمان، ڈاکٹر کرن ذیشان، اور ڈاکٹر طیبہ بھی موجود تھے

Share this article

Leave a comment