Friday, 29 November 2024


محمکہء تعلیم سندھ ، کالجز میں داخلہ پالیسی کی تشکیل سے اس سال پھر بے خبر ،داخلوں میں تاخیر کا امکان

ایمز ٹی وی (تعلیم) میٹرک کے امتحانات کے نتائض آنے میں کچھ ہی عرصہ باقی ہے مگر انٹرمیڈیٹ کالجز میں داخلہ پالیسی ابھی تک تشکیل نہیں دی گئی ہے ۔جس کے بعد امکان یہ ہے کہ انٹر میڈیٹ میں داخلہ لینے والے امیدواروں کو دشواری کا سامنا ہوگا اور تعلیمی سیشن 6 سے 7 ماہ تک کے عرصے پر محیط ہوگا ۔

واضح رہے کہ گزرشتہ برس تاخیر کی وجہ سے گیارہ ہزار سرکاری ایڈمیشنز میں کمی آئی تھی ۔ اور صرف 79 ہزار امیدوار سرکاری کالجز میں ایڈمیشنز لے سکے تھے ۔جبکہ موجودہ سال میں بھی کمی متوقع ہے ۔

Share this article

Leave a comment