Thursday, 28 November 2024


1200اسکولوں کی صرف نام کی اپ گریڈیشن ہوسکی

لاہور : سرکاری اسکولوں کی اپ گریڈیشن کامنصوبہ 6 ماہ بعدبھی کاغذوں تک محدودہے۔

 1200اسکولوں کی صرف نام کی اپ گریڈیشن ہو سکی،سہولیات کی کمی کو پورا نہیں کیا گیا ۔

اعلان کردہ منصوبے کے تحت ایلیمنٹری اسکولز کے اضافی 3 ہزار 315 اساتذہ کو اپ گریڈڈاسکولوں میں خدمات انجام دینی تھیں۔ ایلیمنٹری اسکولز کے اضافی 3 ہزار 933 کمروں میں سیکنڈری کلاس رومزبنیں گے ۔

ان بارہ سو اسکولوں میں پچاس کے قریب لاہور کے اسکول بھی شامل تھے ۔ ابتدائی طور پرپرائمری اسکولوں کو ایلمنٹری اور ایلمنٹری کو سیکنڈری اسکول کادرجہ دیا گیا ۔ تاہم ان اسکولوں میں نہ تو خصوصی مضامین کے لیے ایس ایس ٹی تعینات کئے گئے اور نہ ہی پرنسپلز ،سائنس اور کمپیوٹر لیبزبھی نہیں بنائی گئیں۔

پرائمری اور ایلیمنٹری ا سکولوں کے اساتذہ کو ہی میٹرک کے طلبا کو پڑھانے کی ہدایات کردی گئی ہیں ۔جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے اگر بجٹ نہیں تو پارٹ ٹائم کوچز رکھنے کی اجازت دی جائے ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال میں ان سکولوں کو دیگر 7 ہزار سکولوں کیساتھ مکمل سہولیات دیدی جائیں گی ۔

Share this article

Leave a comment