Thursday, 28 November 2024


صوبےبھرمیں اسکولوں میں سیکنڈشفٹ پروگرام شروع کرنےکافیصلہ

خیبرپختونخواہ : وزیر تعلیم کے پی کے شاہرام تراکئی نے صوبے بھر میں اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم کے پی کے شاہرام تراکئی کاکہنا ہے کہ اگست سے اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخواہ کے دور دراز ناردرن علاقوں سے سیکنڈ شفٹ ا سکول کا آغاز کیا جائیگا۔

سیکنڈ شفٹ پروگرام کا مقصدا سکول ڈراپ آؤٹ ریٹ کو کم کرنا ہے،تمام اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔

پرائمری اسکول میں سیکنڈ شفٹ میں مڈل ، مڈل میں ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول شروع ہوگا ۔

سیکنڈ شفٹ اسکول میں نئے اورموجودہ اساتذہ دونوں کو بھرتی کیا جائیگا ۔

 

Share this article

Leave a comment