Friday, 29 November 2024


لوڈشیڈنگ میں اضافہ: امتحانات کی تیاری کیسے کریں؟

کراچی: امتحانات شروع ہونے سے کچھ دن قبل ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔اس حوالےسےپاور ڈویژن ذرائع کاکہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث طلبا کوامتحانات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالےسے طلبا کاکہنا ہے کہ شدید گرمی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث امتحانات کی تیاری کیسے کریں۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق شارٹ فال کے باعث شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوگی، آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اسلام آباد میں 6 گھنٹے اور راولپنڈی شہر میں 8 گھنٹے بجلی بند رہے گی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہر 4 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔

واضح رہے ایک طرف طلبہ سراپا امتحانات کے خلاف سراپا احتجا ج ہیں تو دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کررکھی ہے۔

Share this article

Leave a comment