Friday, 29 November 2024


دسویں جماعت کےامتحانات کاآغاز

کراچی:شہرقائدمیں میٹرک کےامتحانات کاآغازہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں نویں اور دسویں جماعت کاسالانہ امتحانات 2021 کا آغاز ہوگیا۔

ثانوی تعلمی بورڈ کے تحت آج دسویں جماعت کا پہلا پرچہ طبیعات کا ہے، جس کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا ۔

کراچی ثانوی بورڈ نے میٹرک کےامتحانات کے لئےشہرمیں 438 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں ، جن میں سے طالبات کے لئے 201 اورطلبہ کیلئے 237 امتحانی مراکزہیں۔
رواں برس امتحانات میں 3 لاکھ 48ہزار 249طلباامتحانات میں شرکت کریں گے ، سرکاری فیصلوں کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے اختیاری مضامین کاامتحان لیا جائےگا۔

امتحانی مراکز میں کورونا ایس او پیز کا خاص اہتمام کیا گیاہے جبکہ نقل کی روک تھام کے لئے امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی

Share this article

Leave a comment