Thursday, 28 November 2024


پرائمری اسکول ٹیچرزکوترقی دینےکافیصلہ

لاہور: پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائمری اسکول ٹیچرز کوترقی دینے کافیصلہ کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر پرائمری اسکول ٹیچرز کو 50 فیصد ان سروس پروموشن کوٹہ کے تحت ترقیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلع راولپنڈی کی سطح پر سنیارٹی لسٹوں کی چھان بین کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جبکہ700 سے زائد پرائمری ،مڈل اورہائی اسکولوں میں تعینات اساتذہ ترقیوں کے عمل سے مستفید ہوں گے۔

Share this article

Leave a comment