Friday, 29 November 2024


سندھ بھرمیں تمام تعلیمی ادارےکھولنےکااعلان

کراچی: سندھ بھر میں 23 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کی متفقہ رائے سے پیر 23اگست سے تمام تعلیمی ادارے 50فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم بچوں کو اسکول بھیجنے سے قبل والدین کو ویکسینشن سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہےنیز جن اسکولوںمیں پیرتک سوفیصد عملےکی ویکسینیشن مکمل ہوگی وہی اسکول کھولےجا سکیں گے۔

جامعات بھی 23 اگست سے کھول دیئے جائیں گے۔اجلاس میں یونیورسیٹیز کے طالبعلموں کےلئے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔جامعات اور اسکولز میں محکمہ صحت کی جانب سے موبائل ویکسینیشن کروائی جائے گی

جامعات اور اسکولز میں محکمہ صحت کی جانبسے موبائل ویکسینیشن کروائی جائے گی ۔

اجلاس میں نصاب، تعلیمی دن ،ویکسینیشن کی نگرانی اور تعلیمی سال کے شیڈول کو طے کرنے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبران پر مشتمل ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہےکمیٹی میں ہیلتھ ایجوکیشن ہوم ودیگرمتعلقہ اداروں کے افسران شامل ہونگے.

Share this article

Leave a comment