Thursday, 28 November 2024


نجی اسکولوں اورپبلشرزکایکساں نصاب کوفوری طورپرنافذکرنےسےانکار

لاہور: نجی اسکولوں اور پبلشرز نے یکساں نصاب کو فوری طور پر نافذ کرنے سے انکار کردیا۔

عہدیداروں کا کہنا تھا یکساں نصاب حکومت کا احسن اقدام مگر اس کو اگلے سال سے نافذ ہونا چاہیے ۔گزشتہ روز آؤٹ فال روڈ پر یکساں نصاب کے حوالے سے پبلشرز اور نجی اسکولوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

بعد ازاں پریس کانفرنس میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب کا کہنا تھا کم فیس والے اکثریتی اسکولوں میں تعلیمی سال شروع ہوئے 6سے 8 ماہ ہوچکے ، اسکولوں میں2ٹرم کے امتحانات بھی ہوچکے ہیں،اگر نصاب زبردستی نافذ کرنے کیلئے اسکولوں کو بند کیا گیا تو احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالت جانے کا بھی حق رکھتے ہیں۔

ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن کے صدر فواز نیاز کا کہنا تھا یکساں نصاب کی کتابوں کے این او سی ابھی نہیں ملے دو ماہ لگ جائیں گے ۔

Share this article

Leave a comment