Thursday, 28 November 2024


جامعہ این ای ڈی کےتحت پہلی دوروزہ بین الاقوامی اپلائیڈ فزکس اینڈانجینئرنگ کانفرنس کاآغاز

جامعہ این ای ڈی کے مرکزی آڈیٹوریم میں پہلی بین الاقوامی اپلائیڈفزکس اینڈانجینئرنگ کانفرنس کاآج سےآغازہوگیاہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلراین ای ڈی یونی ورسٹی پروفیسرڈاکٹر سروش حشمت لودھی نےکہا کہالیکٹرونکس، میٹریل، آپٹکس،میکینیکل،سول سب ہی پر فزکس کا اطلاق ہوتا ہے،یہ کہنا مناسب ہو گا کہ اس کااطلاق تقریباًپورے معاشرے پر ہے اور پورا انجینئرنگ سیکٹر فزکس پر انحصار کرتا نظر آتاہےان کا مزید کہنا تھاکہ اطلاقی طبیعات کی عالمی کانفرنس، سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں بہتری کا احاطہ کرے گی۔

وائس چانسلر سرسید یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین،چیئرمین پاکستان ریگولیٹری اتھارٹی(پی این آر اے) فیضان منصورنے بطور مہمان خصوصی، ڈائریکٹر جزل آف نیشنل سینٹر فارفزکس ڈاکٹر حفیظ حورانی نے بطور اعزازی مہمان پہلی بین الاقوامی اپلائیڈ فزکس اینڈ انجینئرنگ کانفرنس کے استقبالیہ سے خطاب کیا۔

شیخ الجامعہ سرسیدیونی ورسٹی ڈاکٹر ولی الدین نے کانفرنس آرگنائزرزکی کاوشوں اور مثالی نظم وضبط کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی کانفرنس کے انعقاد کے توسط سے انجینئرنگ سیکٹر کو ایسا پلیٹ فارم میسر ہوگا جوکہ علمی اور تدریسی معاملات کی ترقی کا ضامن ہوگا۔
ڈائریکٹر جزل آف نیشنل سینٹر فارفزکس ڈاکٹر حفیظ حورانی کا کہناتھا کہ ہم این ای ڈی کے تحقیق کار انجینئرزکو دعوت دیتے ہیں کہ ہماری ادارے میں آکر ریسرچ کریں۔مزید کہاکہ فزکس سے تعلق رکھنے والوں کے لیے اس سطح کی کانفرنس یقینا تحقیق میں بہتری کے راستے کھولے گی۔

جامعہ ترجمان کے مطابق اس بین الاقوامی کانفرنس میں 7ممالک سمیت چاروں صوبوں سے ماہرین نے آن لائن شرکت کی۔ ان دو روز میں تقریباًبیالیس ریسرچ پیپرزپڑھے جائیں گے۔کانفرنس کے اختتامی سیشن سے پرووائس چانسلر این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل،ڈائریکڑ جزل پاکستان سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر ڈاکٹر محمد اکرم،ڈائریکٹر پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹر اتھارٹی آر این ایس ڈی تھری حافظ محمد زبیر خطاب کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ جن علمی نشستوں سے معاشرتی بہتری ممکن ہو ان کا متواتر ہوناضروری ہے۔ کانفرنس کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ طبیعات ڈاکٹر عرفان احمد کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو جلد پورا کرنے کے لیے تربیتی نشستوں کی اشد ضرورت ہے، یہ کانفرنس پہلی ہے لیکن اس تسلسل کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جامعہ ترجمان کے مطابق اس بین الاقوامی کانفرنس میں 7ممالک سمیت چاروں صوبوں سے ماہرین نے آن لائن شرکت کی۔ ان دو روز میں قریباًبیالیس ریسرچ پیپرزپڑھے جائیں گے۔

کانفرنس کے اختتامی سیشن سے پرووائس چانسلر این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل،ڈائریکڑ جزل پاکستان سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر ڈاکٹر محمد اکرم،ڈائریکٹر پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹر اتھارٹی آر این ایس ڈی تھری حافظ محمد زبیر خطاب کریں گے۔

Share this article

Leave a comment