Thursday, 28 November 2024


نئےتعلیمی سال کو2ماہ گزرنےکےباوجودکتابوں کی کمی پوری نہ کی جاسکی

لاہور: نئے تعلیمی سال کو 2 ماہ گزرنےکےباوجود سرکاری، نجی ا سکولوں میں درسی کتب کی کمی پوری نہ ہو سکی۔

یکساں نصاب کی کتابوں کی شارٹیج شہر کے سرکاری اسکولوں میں بدستور موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری و نجی اسکولوں میں بلخصوص پہلی تا پانچویں کے قاعدے ، اردو ،ریاضی، اور اسلامیات کی کتب شارٹ ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ چھٹی تا آٹھویں کی ریاضی ،کمپیوٹراور سائنس کی کتابیں بھی نایاب ہیں ۔

پہلی تا پانچویں یکساں نصاب کی کتب اردو بازار میں قیمتاً بھی میسر نہیں ہیں ۔

اتھارٹیز کی جانب سے ایک ماہ قبل بھی کتابوں کی شارٹیج سامنے آنے کے بعد اضافی کتابوں کی ڈیمانڈٖ بھجوائی گئی تھی جس کے بعد 2 لاکھ مزید کتب پرنٹنگ کیلئے آرڈر پی سی ٹی بی کو دیا گیا تھا ، تاہم وہ کتب ابھی تک سکولوں نہ مل سکی ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ جہاں پانچ کتابیں مانگی تھیں، ان کی جگہ 2 کتابیں ملیں ،بڑی کلاسوں کی کتابیں پوری ہو گئی ہیں۔ صدر ٹیچرز یونین کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ طلبہ کو مفت کتابیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

محکمہ ا سکول ایجوکیشن کے حکام کاکہنا ہے کہ اضافی کتب کی پرنٹنگ مکمل ہوچکی ہے ، جلد اسکولوں تک کتب پہنچ جائینگی ،نجی اسکولوں کی چند کتابیں لیٹ ہیں جس کی وجہ پبلشرز ہیں ،جنہوں نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ہدایات کے باجود وقت پر کتابوں کیلئے این او سی حاصل نہیں کیے ۔

 

Share this article

Leave a comment