Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


بلدیہ عظمٰی نے ہیلتھ ایڈوائزی جاری کردی

 

  • ایمزٹی وی(کراچی)بلدیہ عظمٰی کراچی نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ہیلتھ ایڈوائزی جاری کردی ہے ۔ جس کے تحت کے ایم سی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ تمام عملے اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ہیلتھ الرٹ میں خواتین اور بچو ں کو بلاضرورت گھر سے باہر نا نکلنے،سٹرکوں پر موجود پول اور تار کو کسی صورت ہاتھ نہ لگانے ، بل بورڈز کے نیچے نہ کھڑے ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ماہرین طب کے مطابق موجودہ موسم میں ڈائریا ،پیٹ کے امراض اور ڈینگی کے کیسسز میں اضا فے کا خد شہ بڑھ جاتا ہے اس لئے عوام کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ گلے سڑ ے پھلوں سے اجتناب کریں،پانی ابال کر پیئں ،ہاتھ دھوکر کھانا کھائیں ۔ہیلتھ ایڈوائزی میں موٹرسائیکل سواروں کو موٹرسائیکل احتیاط سے چلانے کی سفارش کی گئی ہے۔

     
     
  •  

Share this article

Leave a comment