Thursday, 28 November 2024


ڈاکٹرعبدالقدیرمکمل سرکاری اعزازکےساتھ فیصل مسجدمیں سپردخاک کیاجائےگا

اسلام آباد: ڈاکٹر عبدالقدیر کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ فیصل مسجد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر قدیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ پاکستانی عوام کے لئے ڈاکٹر قدیر قومی ہیرو تھے، ملک کو ایٹمی ریاست بنانے پر قوم ان سے محبت کرتی ہے، انہوں نے ہمیں ایک جارح ایٹمی پڑوسی سے تحفظ فراہم کیا، ڈاکٹر قدیر کو ایچ ایٹ اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قدیر کے اہل خانہ ایچ ایٹ قبرستان میں تدفین چاہتے ہیں، لیکن مرحوم کی خواہش تھی کہ ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں پڑھائی جائے اور فیصل مسجد کے احاطے میں تدفین ہوا۔

ان کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے محسن پاکستان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اقتدا میں ادا کردی گئی، جب کہ ان کے جسد خاکی کو تدفین کے لئے ایچ ایٹ قبرستان روانہ کردیا گیا ہے، ایچ ایٹ قبرستان میں جنازہ گاہ بیس سال قبل ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنی جیب سے بیس لاکھ روپے خرچ کرکے عطیہ کے طور پر تعمیر کروائی تھی، انہیں ایچ ایٹ کے قبرستان میں سپرد خان کرنے کا فیصلہ ان کے اہلخانہ کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment