Thursday, 28 November 2024


تعلیم کافروغ اساتذہ کی انتھک محنت کےبغیرممکن نہیں

اسلام آباد: پنجاب گروپ آف کالجزکےزیراہتمام اساتذہ کوان کی طویل تعلیمی خدمات پرخراجِ تحسین پیش کرنےکیلئےخصوصی تقریب کاانعقادکیاگیا۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ قمر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی نے تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔

جبکہ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر چوہدری محمداکرم نے صدارت کی۔

وجیہہ قمر نے کہا تعلیم کے شعبے میں پنجاب کالج نے منفرد اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں، باشعور اور مہذب معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اساتذہ کے نام پر منعقدہ یہ تقریب اس باوقار شعبے سے منسلک تمام شخصیات کی بہترین خدمات کا برملا اعتراف ہے۔

ہماری حکومت یہ کوشش کرے گی کہ شعبہ تعلیم کے معیار کو بیوروکریسی کی سطح کے برابر لایا جائے اور لوگوں میں اس شعبے سے منسلک ہونے کی جستجو اور مزید لگن پیدا ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی نے کہا کہ اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کر کے پنجاب کالج نے ایک بار پھر مثال قائم کی ہے۔

پروفیسر چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ تعلیم کا فروغ اساتذہ کی انتھک محنت کے بغیر ممکن نہیں، پنجاب کالجز کے طلبا کی بورڈ میں نمایاں کارکردگی اساتذہ کی بھرپور محنت اور لگن کی عمدہ مثال ہے، میں ادارے سے منسلک تمام اساتذہ کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 

Share this article

Leave a comment