Thursday, 28 November 2024


وائس چانسلرڈاکٹرخالدعراقی سندھ انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فارپروموشن لاء،سوشل،انجینئرنگ اینڈمیڈیکل سائنسزکےچیئرمین مقرر

کراچی: سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نےجامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کو سندھ انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن لاء، سوشل، انجینئرنگ اینڈ میڈیکل سائنسز کا چیئرمین مقرر کردیا ہے

گزشتہ روزسندھ ایچ ای سی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین نے کی۔

جلاس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی اسکالرشپ بڑھا کر 120 کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ چار کروڑ روپے اسکالرشپ کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں افسران کی بھرتیوں کے سلسلے میں آئی بی اے کراچی کی جانب سے ٹیسٹ کرانے پر غور کیا گیا اور کہا گیا کہ آئی بی اے کراچی فی امیدوار رقم زیادہ لے رہا ہے جسے کم کرایا جائے۔

یاد رہے رانا شمیم کی 2؍ سالہ مدت گزشتہ ماہ مکمل ہوگئی تھی۔

۔اجلاس میں غیر ملکی جامعات کے تعاون سے پروگرام چلانے والے اداروں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا جو ادارے غیرملکی جامعات کے تعاون سے چل رہے ہیں انہیں باقاعدہ فیس لے کر ریگولرائز کردیا جائے جبکہ نئے ادروں کا باقاعدہ معائنہ کیا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جامعات کے کیمپس اور سائٹ میں فرق ہے اگر کیمپس ہے تو وہاں انتظامیہ ڈائریکٹر فنانس اور افسران ہونا لازمی ہیں اگر صرف کلاسیں ہوتی ہیں تو وہ سائٹ کہلائے گی۔

اجلاس میں 19؍ گریڈ کے قائم مقام سیکرٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی، این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر ثمرین حسین، ڈاکٹر طارق رفیع، شہناز وزیر علی، امتیاز قاضی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اختر جمال ابڑو کی اسکل ڈویلپمنٹ یونیورسٹی خیرپور میں بطور رکن سلیکشن بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دی۔

 

Share this article

Leave a comment