Thursday, 28 November 2024


کل سےنئےاحکامات تک اسکول بندکرنےکااعلان

نئی دہلی: شدید فضائی آلودگی کے باعث کل سے اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

بھارتی وزیرماحولیات گوپال رائے کے مطابق ائیرکوالٹی بہتر ہونے کی پیش گوئی کے بعد اسکول دوبارہ کھولے گئے تھے لیکن فضائی آلودگی بدستوربرقراررہنے کی وجہ سے کل سے اسکولز تاحکم ثانی بند رہیں گے

ادھربھارتی سپریم کورٹ نے آلودگی میں کمی کے لئے ناکافی اقدامات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مرکزی اوردہلی کی حکومت کو24گھنٹے کا نوٹس دے دیا۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ دہلی اورمرکزکی حکومت گاڑیوں اورفیکٹریوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی میں کمی لانے کے لئے 24گھنٹے میں اقدامات کرے۔

بھارتی دارالحکومت میں خطرناک حد تک موجود فضائی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ 3 اور4سال کے بچے تواسکول جارہے ہیں لیکن بڑے گھر سے کام کررہے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت چلانے کے لئے بھی ہم کسی اورکو مقرر کردیتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment