Thursday, 28 November 2024


جے ایس ایم یو میں فارم ڈی، جے پی ایم سی میں بی ایس این داخلہ ٹیسٹ

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹر آف فارمیسی(فارم ڈی) اورجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں بی ایس این 4 سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں ہزاروں امیدواروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نے مختلف شعبوں میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور کہاکہ فارم ڈی اور بی ایس این پروگرام میں داخلے کے خواہشمند طلبا کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے نوجوان اعلیٰ اور معیاری تعلیم کےحصول کیلئےکوشاں ہیں،انہوں نے امیدواروں کی جانب سے داخلہ ٹیسٹ میں بہترین نتائج دینے کی امیدظاہر کی ۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر آف فارمیسی(فارم ڈی) پروگرام کی کل 100 نشستوں کو 2 حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے جس میں 70 نشستیں اوپن میرٹ اور30 نشستیں سیلف فنانس کیلئے مختص کی گئی ہیں، ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل داخلہ ٹیسٹ 100 ایم سی کیوز پر مشتمل تھا جس میں 40 ایم سی کیوز بائیولوجی، 20 کیمسٹری،20 فیزکس،20 انگریزی سے پوچھے گئے تھے،ٹیسٹ کے نتائج میں منفی مارکنگ نہیں کی جائیگی، ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان جلدکیاجائیگا،وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول کی ہدایت پرتمام امتحانی مراکز میں سنیٹائزر،فیس ماسک اور تھرمل گن کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا،تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد طلبہ کو کمرہ امتحانی میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی،داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر فاطمہ عابدکی زیر نگرانی کیا گیا، انہوں نے کہا کہ داخلہ ٹیسٹ میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایاجائیگا۔

شعبہ آئی پی ایس کی پرنسپل پروفیسر ہما علی بھی امتحانی عمل کا جائزہ لیتی رہیں۔قبل ازیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے کالج آف نرسنگ کے تحت بی ایس این4 سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیاجس کی 50 نشستوں کیلئے 400امیدواروں نے شرکت کی،50 نشستوں کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیاہے 25 مرد حضرات اور 25 خواتین امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پرداخلہ دیا جائیگا۔

Share this article

Leave a comment