Friday, 29 November 2024


اسکول بیگ کا وزن کم ہو

ایمز ٹی وی (تعلیم) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر نے بچوں کو بھاری اسکول بیگ سے نقصان سے بچانے کے لیے حکم جاری کیا ہے کہ بیگ کا وزن بچے کے وزن کے 10 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ ریاستی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ بھاری اسکول بیگ کی وجہ سے بچے تھک جاتے ہیں اور ان کی ریڑھ کی ہڈی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ریاستی حکام نے اسکول حکام سے کہا ہے کہ وہ بچوں کے بیگوں کا وزن کریں۔ تاہم حکام نے کوئی سزا کا تعین نہیں کیا ہے۔ بھارت میں بچوں پر کامیاب ہونے کا شدید دباؤ ہوتا ہے اور وہ اکثر ضرورت سے زیادہ کتابیں ساتھ لے کر جاتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment