Thursday, 28 November 2024


پنجاب میں 60 ہزاراساتذہ کوبھرتی کرنےکافیصلہ

کراچی: صوبہ پنجاب میں عربی پڑھانے والے 60 ہزاراساتذہ کوبھرتی کرنےکافیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب غلام فرید کاکہناہے کہ صوبے میں عربی پڑھانیوالے 60 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا، انہوں نے یہ بات لاہورہائیکورٹ میں قرآن مجید کو لازمی تعلیم قرار دینے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے موقع پر بتائی جہاں جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پرسماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن غلام فرید سے عربی پڑھانے والے اساتذہ کی بھرتی اور ٹریننگ سے متعلق روڑ میپ طلب کیا، جس کے جواب میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں 60 ہزارعربی پڑھانے والے اساتذہ کی ضرورت ہے جن کی بھرتی کے لیے کام جلد شروع ہوجائے گا اوربھرتی کا عمل اگست تک مکمل کرلیں گے۔

Share this article

Leave a comment