Thursday, 28 November 2024


گوگل کانیاڈوڈل پیش

لندن: گوگل نےممتازماہرِکونیات(کاسمولوجسٹ)اورمصنف کی 80 ویں سالگرہ پراپناڈوڈل تبدیل کردیا ۔

گوگل نے ممتاز ماہرِ کونیات (کاسمولوجسٹ) اور مصنف کی 80 ویں سالگرہ پر ایک بہت مسحورکن اور خوبصورت ویڈیو ڈوڈل بنایا ہے جس میں اس عظیم دماغ کی زندگی کا مختصر احوال بھی بیان کیا گیا ہے۔

گوگل نے اسٹیفن ہاکنگ کی 80 ویں سالگرہ پر ڈھائی منٹ کا ویڈیو ڈوڈل ان کی مشینی آواز کے ساتھ جاری کیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ گوگل

دلچسپ بات یہ ہے کہ گرافک ویڈیو میں باقاعدہ اجازت کے ساتھ اسی کمپیوٹر سے ہاکنگ کی آواز بناکر شامل کی گئی ہے۔

گوگل کے اس تخلیقی ڈوڈل کا ہاکنگ کے بچوں یعنی رابرٹ،لوسی اور ٹم ہاکنگ نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، ’ یہ مثال پوری دنیا کے ان لوگوں کو امید دلائےگی جو مشکلات اور جسمانی چیلنج کے باوجود بھی اپنا کام جاری رکھتے ہیں۔‘

Share this article

Leave a comment