Thursday, 28 November 2024


شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کرکٹرز آف دی ایئر کے ایوارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی: پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کرکٹرز آف دی ایئر کے ایوارڈ اپنے نام کرلیا
شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی کو بھی آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ مل گیا ۔ وہ سرگارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئےہیں۔ انہوں نے 36 میچوں میں 78 شکار کیے، ان کی بہترین انفرادی بولنگ 51 رنز کے بدلے 6 وکٹ تھیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار پرفارمنس دکھائی، بالخصوص بھارت کے خلاف میچ میں ان کی بولنگ یادگار رہی۔

اس حوالے سے آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سال 2021ء کا ’’اَن اسٹویبل‘‘ کرکٹر قرار دیا۔

Share this article

Leave a comment