Friday, 29 November 2024


کراچی میں تیزہوائیں چلنےکاسلسلہ جاری

کراچی: شہر قائد میں بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں کل شام سے کبھی تیزاورکبھی ہلکی گردآلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات گئے ہواؤں کی رفتار40 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ گردآلود ہواؤں کے باعث کمی سے کم حدنگاہ ڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث شہر کا موسم قدرے سرد ہوجائے گا۔

آج رات اور کل صبح درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج بھی شمال مغربی ہوائیں 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share this article

Leave a comment