Friday, 29 November 2024


کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکولاہورقلندرزکےہاتھوں8وکٹوں سےشکست کاسامنا

لاہور:پی ایس ایل کے 20ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکولاہورقلندرزکےہاتھوں 8 وکٹوں سےشکست سےدوچارہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹراور لاہور قلندرزکے درمیان کھیلے گئےمیچ میں قلندرز نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرزکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا کیونکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جیمز وینس اورجیسن رائے کو پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹنے پر مجبور کیا، بعد ازاں کپتان سرفراز اور احسان علی نے وکٹ پر آکر کھیلنے کی کوشش کی تو 20 کے مجموعی اسکور پر سرفراز احمد رن آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد احسان علی بھی 25 پر پویلین لوٹ گئے۔

افتخار احمداور عمر اکمل نے بیٹنگ لائن کو سنبھالنے کی کوشش کی تو 25 کے انفرادی اور 54 کے مجموعی اسکور پر اکمل بھی آؤٹ ہوگئے، پھر افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کو آگے بڑھایا جبکہ حسان خان نے اس دوران اُن کا خوب ساتھ دیا، پھر حسان خان 17 رنز بنا کر 106 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد افتخار احمد 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چووکوں کی مدد سے شاندار بیٹنگ کر کے 52 رنز بنا کر 124 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا رہا ، اوپنر عبداللہ شفیق اور فخر زمان کے درمیان 41 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم عبداللہ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد فخر نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ 53 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔

تاہم دوسری جانب کامران غلام نے بھی بہترین بیٹنگ کی اور ٹیم کو کامیابی دلوادی، وہ 39 گیندوں پر 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 7 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

 

Share this article

Leave a comment