Thursday, 28 November 2024


کراچی کنگزپی ایس ایل سیزن 7سےباہرہوگئی

لاہور: کراچی کنگز پی ایس ایل 7 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلے جانے والی سنسنی خیز میچ میں کنگزکو ہار سامنا کرنا پڑاجسکے نتیجے میں کراچی کنگزاس لیگ سے باہر ہوگئی ہے۔

شاید یہ سال کراچی کنگز کے لیے ڈراؤنا خواب ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور کراچی کے لیے کچھ بھی ٹھیک نہیں ہورہا۔ یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی ٹیم لگاتار 7 میچ ہاری ہو، اس سے پہلے لاہور قلندرز کی ٹیم 2018ء میں مسلسل 6 میچ ہاری تھی۔

اس ایک اور شکست کے بعد کراچی کے چاہنے والوں کے لیے بُری خبر یہ ہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل سیزن 7 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔

لیکن اگر پرفارمنس کی بات کی جائے تو ایسا ہونا انہونی بھی نہیں کیونکہ یہ ٹیم ہر شعبے میں ناکام رہی ہے۔ یعنی کپتانی سمیت کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نہیں رہا جس کے بارے میں کہا جاسکے کہ کم از کم یہاں تو کراچی کی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا تھا۔

اس لیے اب اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے مقابلہ بس 5 ٹیموں کے درمیان ہی رہ گیا ہے اور یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ کراچی کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم کونسی ہوگی۔

Share this article

Leave a comment