Thursday, 28 November 2024


سرسیدیونیورسٹی کےمرکزی گیٹ کے نزدیک اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی : سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مرکزی گیٹ کےنزدیک ایک اسکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

جس میں اسکول کے چھوٹے بچے موجود تھے جو چھٹی کے بعد اسکول سے اپنے گھروں کو جارہے تھے ۔

بچوں کو جلتی ہوئی وین میں بے یار و مددگار چھوڑ کروین کا ڈرائیور موقع پر فرار ہوگیا ۔

سرسیدیونیورسٹی کا سیکوریٹی کا عملہ فوری طور پر آگ بجھانے والے آلات کے ساتھ بچوں کی مدد کو پہنچا اورانتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے صورتحال کو قابو میں کیا اور بچوں کو بحفاظت وین سے باہر نکال کر یونیورسٹی لے گئے ۔

جامعہ سرسید کی انتظامیہ نے بچوں کے والدین سے رابطہ کیا اور انھیں حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی آکراپنے بچوں کو لے جائیں ۔اس اثناء میں سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے خوفزدہ بچوں کو تسلی دی کہ اب وہ بالکل محفوظ ہیں ۔ انھوں نے بچوں کو ریفرشمنٹ فراہم کیا ۔ بچوں کے والدین نے یونیورسٹی کے عملے کی بہت تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

Share this article

Leave a comment