Thursday, 28 November 2024


وزیراعظم عمران خان نےاسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کااجراکردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کاکہناہےکہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشیدہ ہے، اس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے

اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کااجراءوزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد میں کیا۔ اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کی اجرائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نےکہاکہ دوران تعلیم اسکالر شپس ختم ہونے سے طلبا کو مشکلات کا سامنا تھا، کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ختم ہوگئی، اور کئی مضامین کےلوگ پاکستان میں ملتے ہی نہیں، طلبا کی شکایت پر فیصلہ کیا کہ ماڈرن سسٹم لائیں۔

عمران خان نے کہا کہ اسکالر شپس کے ذریعے ہم تعلیم کے نظام کو بہتر بناسکتے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد اسکالر شپس کا کوئی اندازہ نہیں تھا، اسکالر شپس طلبا کو مشکلات کے حوالے سے شکایات رہتی تھیں، اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل سے طلبا کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشیدہ ہے، اس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے، رسول اللہ ﷺ ایک طبقے کے لیے نہیں ساری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین تھے، رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس صحیح اورغلط کا فرق بتانےکےلیے ہیں، رسول اللہ ﷺ کے راستے پر چلنے سے عظیم رہنما جنم لیتے ہیں، نوجوانوں کو رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اسکالر شپ میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے تو منفرد کامیابی بن جاتی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت میں تعلیم پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے،نوجوانوں کو ریاست مدینہ کے اصولوں سے روشناس کراناہمارا فرض ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلام کے اعلیٰ اقدار سے آگاہی دینی ہے، اسکالر شپس کا مقصد نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی جانب لے جانا ہے، طلبا کے مسائل کا تدارک کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment