Thursday, 28 November 2024


جامعہ کراچی نےاسنادپرکمپوزنگ فونٹ استعمال کرنےکافیصلہ

کراچی: جامعہ کراچی نےاسناد پر اردوکتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کرنے کافیصلہ کرلیا۔

58سال بعدجامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کا اسناد میں اردوکتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کرنے کی منظوری کابڑ ا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

اسناد میں اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کرنے کے حوالے سے ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین نے کہا کہ ر شعبہ جات اور طالبعلموں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظریہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ناظم امتحانات نے بتایاکہ جامعہ کراچی نے اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ اسناد کی اردو کتابت میں تبدیل کا فیصلہ کیا ہے آئندہ چند روز میں جو ڈگریاں جاری ہوں گی وہ اسی کے مطابق ہونگی۔

جامعہ کراچی کے بجٹ دستاویزات کے مطابق کتابت کی صرف دو اسامیاں ہیں، جس پر دو کاتب یہ فرائض انجام دیتے ہیں۔ناظم امتحانات کے مطابق جامعہ کراچی کے اسناد میں پروفیشنل اور پی ایچ ڈی کی اسناد پراردو کتابت کا سلسلہ برقرار رہے گا،جامعہ کراچی 1952سے اردو کتابت اسناد میں استعمال کرتی ہیں

Share this article

Leave a comment