Thursday, 28 November 2024


آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کےتحت 4 روزہ15ویں بین الاقوامی سمپوزیم کی افتتاحی تقریب

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے تحت’نیچرل پروڈکٹ کیسٹری‘ کے موضوع پر 4 روزہ15ویں بین الاقوامی سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ اعلیٰ سرکاری نمائندگان کو سرکاری جامعات اور اعلیٰ تحقیقی اداروں کی معاونت میں کردار ادا کرنا چاہیے نہ کہ کوئی ایسا کام کیا جائے جس سے تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچے۔

وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، حسین ابراہیم جمال فاونڈیشن کے سربراہ عزیز لطیف جمال، ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ نادرہ پنجوانی اور پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

اس سمپوزیم میں تقریباً20 ممالک کے 60 سائنسدان جبکہ صرف پاکستان سے تقریباً400 محققین شرکت کررہے ہیں۔ تقریب میں کراچی میں انڈونیشیا کے کونسلیٹ جنرل، ترکی کے ڈپلومیٹس اور دیگر ملکی و غیر ملکی اکابرین نے بھی شرکت کی۔

پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن نے ملکی اور غیر ملکی محقیقین کو بین الاقوامی سمپوزیم میں خوش آمدید کہا۔ بین الاقوامی مرکز کے ابتدا ئی ایام کے متعلق انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 1977 ء میں ’ کوڈائریکٹر‘ کی حیثیت سے اس ادارے میں شمولیت اختیار کی تھی جو بعد میں ٹیم ورک کے نتیجے میں نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں دنیا کا معتبر ادارہ بن گیاانہوں نے کہا یہ ادارہ اب یونیسکو سینٹرآف ایکسلنس بھی ہے، ڈبلیو ایچ او کولابوریٹنگ سینٹر بھی ہے اور او آی سی سینٹر آف ایکسلینس بھی ہے۔

پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا یہ کانفرنس نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری سے متعلق ہے جس کا انسانی زندگی میں کلیدی کردار ہے، انہوں نے کہا گزشتہ چند سال میں بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی نے گرانقدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، بین الاقوامی مرکز اعلیٰ تحقیق کے عنوان سے عالمی پہچان رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا یہاں بیرونِ ملک سے اسکالر تربیت کے لئے آتے ہیں، یہاں صنعتی تجزیاتی مرکز، سی بی ایس سی آر اور سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری کی مدد سے فارما، کیمیائی اور فوڈ انڈسٹریز کو تجزیاتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت کی درخواست پر سندھ کی کیمکو بیکٹریل لیبارٹری کو اعلیٰ تجربہ گاہ بنانے میں بھی بین الاقوامی مرکز نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

عزیز لطیف جمال نے کہا ایچ ای جے انسٹی ٹیوٹ ملک میں سائینس و تحقیق میں صلاحیتوں میں اضافے کے عنوان سے اہم کرادار ادا کر رہا ہے۔ محترمہ نادرہ پنجوانی نے کہا ڈاکٹر پنجوانی سینٹر نے کرونا عالمی وبا کے دوران سندھ میں اہم کردار ادا کیا ہے اس ادارے نے کرونا کی کوالٹی ٹیسٹنگ کی سہولت صوبے کو فراہم کی۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف نے کلمہئ سپاس پیش کیا۔

Share this article

Leave a comment