Friday, 29 November 2024


پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں دوسرےٹیسٹ کیلئےکراچی پہنچ گئی

 کراچی: پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں دوسرےٹیسٹ کیلئےکراچی پہنچ گئیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں خصوصی پرواز سے سہ پہر سوا تین بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچیں لیکن شہر میں وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی کے باعث وی آئی پی موومنٹ اور سکیورٹی کلیئرنس کی وجہ سے دو گھنٹے اولڈ ٹرمینل پر انتظار کرنا پڑا۔

اس کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی پریس کانفرنس بھی ملتوی کرنا پڑی۔

طویل انتظار کے بعد تقریباً شام ساڑھے پانچ بجے دونوں ٹیمیں سخت سکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچیں جہاں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے جس کی رپورٹ کے بعد دونوں ٹیمیں پریکٹس شیڈول مرتب کریں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آٹھ ٹیسٹ کھیلے گئے جن میں سے 5 میں پاکستان فاتح رہا اور تین ٹیسٹ ڈرا ہوگئے، آسٹریلیا کی ٹیم کراچی میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکی ہے۔

Share this article

Leave a comment