Friday, 29 November 2024


جامعہ کراچی شعبہ نفسیات کےزیراہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس

جامعہ کراچی شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس بعنوان:”کووڈ کے بعد ذہنی صحت کودرپیش فزیکل،سماجی اور تعلیمی چیلنجز“کی افتتاحی تقریب منعقدہ کی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطابق کرتے ہوئے کینیاکی کبارک یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے صدر ڈاکٹر جیمزکے نے کہا کہکروناوائرس کی وجہ سے ذہنی امراض میں اضافہ ہواہے جس نے پوری دنیا اورہر نسل کے افراد کو متاثر کیا اور اس کے اثرات کافی عرصے تک رہیں گے اور ماہرین ذہنی امراض کے مطابق اس میں مزید اضافہ ہوگا عالمی سطح پرکرونا وائرس سے 44 کروڑ 65 لاکھ 11 ہزار تین سواٹھارہ افراد متاثر ہوئے،60 لاکھ چارہزار چارسو21 افراد موت کا شکارہوئے جبکہ 38 کروڑ 48 لاکھ نوہزار ایک سواکتالیس افراد صحتیاب ہوئے۔ان کا کہنا تھاکہ گھرسے کام کرنے کی وجہ سے ایک طرف تنہائی میں اضافہ ہوا تو دوسری طرف جسمانی سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے صحت بھی متاثر ہوئی۔


اس موقع پر جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے کہا کہ کرونا وائر س نے نہ صرف انسانی صحت بلکہ انسانی شخصیت اور رویوں پر بھی کافی منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔کووڈ نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کے نظام صحت اور وہاں پر ہونے والی تحقیقی سرگرمیاں بھی دنیا کے سامنے آشکاراکردیں انہوں نے کہا کہ میں کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر شعبہ نفسیات جامعہ کراچی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ اس طرح کے اہم موضوعات پر ہونے والی کانفرنسز کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گا۔

سینیٹر وصدر سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا کہ کروناوائرس نے سیاسی،سماجی،معاشی عرض یہ کہ ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا ہے۔بڑھتے ہوئے ذہنی امراض اور بالخصوص کووڈ جیسی وباء نے پوری دنیا میں ماہر نفسیات کی اہمیت میں اور اضافہ کردیا ہے۔

اس موقع پر شعبہ نفسیات کی پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال نے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کرنے کے ساتھ ذہنی صحت کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔سماجی دوری اور اسکولوں کی بندش کی وجہ سے بچوں کوجذباتی اور ذہنی صحت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

شعبہ نفسیات جامعہ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق نے شعبہ نفسیات جامعہ کراچی کے قیام سے لے کراب تک کی جانے والی تحقیقی وتدریسی سرگرمیوں اور سماجی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کانفرنس کے اغراض ومقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

 

Share this article

Leave a comment