Thursday, 28 November 2024


برطانوی سیکنڈری اسکول میں ماحولیات اورکلائمٹ چینج کےلیےمختص

لندن: برطانوی تاریخ میں پہلی مرتبہ آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمیٹ چینج) پرایک علیحدہ سیکنڈری کورس تشکیل دیا گیا ہے۔

جسے جی سی ایس ای کے تحت پڑھایا جائے گا۔ اس کا آغاز 2025 سے کیا جائے گا۔

وزیرِتعلیم ندیم زہاوی نے اس کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فطری تاریخ کے نئے کورس کے تحت نوجوان طالبعلموں کو ہمارے سیارے، اس کے ماحول اور تحفظ پر انتہائی گہرائی سے سائنسی بنیادوں پر تعلیم فراہم کی جائے گی۔‘

ندیم زہاوی نے کہا کہ متعلقہ اساتذہ کو سال 2023 سے باقاعدہ تربیت اور تدریس فراہم کی جائے گی اور توقع ہے کہ 2025 تک اسے مکمل طور پر رائج کردیا جائے گا۔ اس طرح یہ برطانوی سیکنڈری اسکول کا پہلا کورس ہے جو صرف ماحولیات اور کلائمٹ چینج کے لیے مختص ہوگا۔

برطانوی محکمہ تعلیم نے بھی کہا ہے کہ اس بھرپور کورس میں فطرت، اس کی تاریخ طلبا و طالبات میں خردنامیوں سے لے کر سیارے کے بڑے جاندار کا شعور اور ان کی بقا کی اہمیت بڑھائے گی۔ دوسری جانب وہ قیمتی جنگلی حیات، ماحول اور اطراف کے تحفظ اور پائیدار ماحول دوست ترقی کے متعلق جان سکیں گے۔

اگرچہ کورس کی تفصیلات طے کرلی گئی ہیں،تاہم اب امتحانی طریقہ کار اور بورڈ وغیرہ کا تعین کرنا باقی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ خود یورپی اور برطانوی نوعمر طالبعلموں میں کلائمٹ چینج پر تشویش میں اضافہ ہورہا ہے اور نئی نسل اس سے آگہی کی خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ اب بھی برطانوی نصاب میں کلائمٹ چینج اور ماحولیات پر تدریس فراہم کی جارہی ہے جو کی اسٹیج تھری سے شروع ہوتی کیونکہ عین اسی مقام سے سیکنڈری تدریس کا آغاز ہوتا ہے۔

Share this article

Leave a comment