Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 42


سکولوں پر پولیس کا قبضہ ، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پولیس سے سکول خالی نہ کرائے جانے پر آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ریمارکس دیئے کہ طلباءکے تعلیمی ضیاع کی قیمت چکاناہوگی ۔ 

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے سکولوں پر پولیس کے قبضے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت کو بتایاکہ عدالتی احکامات سے متعلق آئی جی اسلام آباد کو آگاہ کردیاتھا، وہی

نوستمبرکے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے ذمہ دارہیں ۔ 

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہزاروں بچوں کی تعلیم میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ، ایک ہفتے کا وقت دیاتھا اورآج ڈیڑھ ہفتہ ہوگیا، مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ 

فاضل عدالت نے سیکریٹری داخلہ اورآئی جی اسلام آباد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیاکہ چاردن میں بیان حلفی جمع کرائیں کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کا کون ذمہ دارہے ، متعلقہ اداروں نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی اور مزید سماعت ملتوی کردی ۔

Share this article

Leave a comment