Thursday, 28 November 2024


نیشنل آئیڈیازبینک کی کال فارآئیڈیازکی آن لائن افتتاحی تقریب

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ASPIRE پاکستان، IdeaGist اور MoITT نے مشترکہ طور پر آن لائن“Call for Ideas for the National Idea Bank Competition 2022" کی افتتاحی تقریب کا انعقادکیا جس میں تعلیمی،صنعتی اورکاروباری شخصیات سمیت مختلف جامعات کے وائس چانسلرز و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اخوت فاءونڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے نوجوان تخلیق کاروں کو غیرمعمولی سوچ کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزمرہ کے مسائل کو حل کرنے کے مواقع کی طرف توجہ دیں ۔ تمام innovators اور entrepreneurs کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے نئے اور جدید آئیڈیاز نیشنل آئیڈیا بینک میں جمع کروائیں تاکہ سرمایہ کاروں تک رسائی حاصل کی جاسکے

سرسیدیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ نیشنل آئیڈیاز بینک کا منصوبہ سرسید یونیورسٹی کے ا س عزم کا اظہار کرتا ہے کہ نئے علم اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے نیٹ ورکنگ کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے تاکہ ہمارا ملک ترقی کر سکے اور ترقی یافتہ قوموں کی صف میں ایک باوقار مقام حاصل کرسکیں ۔ این آئی بی 2021کی شاندار کامیابی سرسید یونیورسٹی، اسپائر پاکستان، آئیڈیا جسٹ، ایگناءٹ اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ تھی ۔ این آئی بی پروگرام کے لانچ کے بعد سے ہماری ٹیم کے ممبران کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ اور این آئی بی پروگرام میں قومی اور بین الاقوامی ممبران مسلسل شامل ہورہے ہیں ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے بتایا کہ سرسیدیونیورسٹی نے کیمپس میں سرسید ٹیکنالوجی انکوبیشن سینٹر قائم کیا ہے تاکہ صنعتی سیکٹرکے تعاون سے ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے نئی مصنوعات کو قابلِ فروخت شے میں تبدیل کیا جاسکے ۔ جامعہ سرسید نے قومی و دیگر یورپی جامعات کے تعاون سے متعدد Eramus+ (EU) انٹرنیشنل کریڈٹ موبلٹی فنڈنگ پروگرام حاصل کئے ۔

سرسید یونیورسٹی نے اقوام متحدہ کی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مقابلے میں حصہ لیا جس میں سرسید یونیورسٹی کے دو پروجیکٹس کو نہ صرف مالی طور پر نوازا گیا، بلکہ فائنل راءونڈ کے لیے امریکہ کی سلیکون ویلی لے جایا گیا ۔

یشنل آئیڈیا زبینک کے سفر کے بارے میں ایک معلوماتی پریزنٹیشن بھی دی گئی ۔ ڈاکٹر اعظم ارستو نے این آئی بی 2022 پلان پیش کیا ۔ آخر میں Call for Ideas for NIB 2022 کے آغاز کا اعلان کی گیا ۔

قبل ازیں نیشنل آئیڈیاز بینک کے بانی حسن سید نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور بالخصوص سرسید یونیورسٹی کو اپنا لیڈر شپ رول بخوبی نبھانے پر خراجِ تحسین ادا کیا ۔نیشنل آئیڈیاز بینک 2021 کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا ۔

اس پروگرام کی رجسٹریشن کی تعداد 1400 تھی ۔ پہلی کال پر تقریباََ2000آئیڈیاز جمع کئے گئے اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے 300 ججوں نے ان آئیڈیاز کا تجزیہ کیا ۔ قومی مقابلوں میں جیتنے والوں کی تعداد 18تھی جنھیں venture capitalists کے ساتھ تعلقات بنانے کی تربیت دی جارہی ہے ۔

Share this article

Leave a comment