Thursday, 28 November 2024


بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کل داخلہ ایکسپو2022کاانعقادکرےگی

اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادمیں کل نیو کیمپس میں ایکٹیویٹی سینٹر کے مقام پر زندگی بھر سیکھنے کے مواقع کے موضوع پر داخلہ ایکسپو 2022 کا انعقاد کرے گی۔

اس موقع پر ڈگری پروگراموں کی تفصیلات اور تمام 10 فیکلٹیز میں درخواست دینے کے طریقہ کار سمیت کیرئیر کونسلنگ و رہنمائی کے علاوہ ایکسپو میں آنے والے والدین اور امیدواروں کو فیکلٹی ممبران سے ملنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا اور ساتھ ہی انہیں یہ سہولت بھی حاصل ہو گی کہ وہ پورے کیمپس کا دورہ کریں۔

ایکسپو میں آنے والے والدین اور امیدواروں کی آسانی کے لیے جامعہ کے انٹری گیٹ سے ایکسپو کے مقام تل شٹل سروس بھی چلائی جاے گی۔

ایکسپو میں جامعہ کی تمام 10 فیکلٹیز یونیورسٹی کے تقریباً 50 شعبہ جات میں 100 سے زائد ڈگری پروگراموں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے اسٹالز لگائیں گی۔ فیکلٹی ممبران اور ایڈمیشن کا عملہ اس موقع پر مضامین کی عصری اہمیت، دائرہ کار، ڈگری کے دوران دستیاب سہولیات، نصاب، داخلے کے لیے اہلیت اور کیرئیر کونسلنگ سے متعلق سوالات کے جوابات دے گا اور رہنمائی کرے گا۔

یاد رہے کہ ایکسپو میں داخلہ مفت ہوگا اور اس میں شرکت کی عام دعوت ہوگی۔ اس ایکسپو میں طالبات صبح 10 سے 12 بجے تک شرکت کر سکتی ہیں، جبکہ طلبا دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ایکسپو یا داخلوں سے متعلق کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لئے طلبا 0519019567 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ طالبات 0519019319 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔

Share this article

Leave a comment